• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان سے کراچی لائے گئے کانگو کے مزید 7 مریض صحت یاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان سے کراچی کے نجی اسپتال (آغا خان) میں لائے گئے کانگو کے مزید 7مریض صحت یاب ہو گئے ہیں ۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کانگو وائرس سے متعلق اطمینان بخش خبرسامنے آئی ہے ۔ آخری اطلاعات تک کل 12 مریض نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔اب تک کانگو وائرس کا کوئی نیا کیس بلوچستان سے کراچی نہیں لایا گیا ہے۔سندھ میں بھی کانگو وائرس کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔نجی اسپتال میں داخل 7 مریضوں کو ڈسچارج کردیا گیا ہے۔مزید پانچ مریض تاحال اسپتال میں داخل ہیں۔نجی اسپتال میں زیر علاج 16 میں سے 2 مریض اس سے قبل ڈسچارج جبکہ دو انتقال کر چکے تھے۔

ملک بھر سے سے مزید