• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں جھڑپوں کے دوران مزید 5 اسرائیلی فوجی ہلاک

فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا

غزہ میں جھڑپوں کے دوران مزید 5 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے بھی اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ میں زمینی کارروائی میں مزید 5 فوجی مارے گئے، غزہ پٹی پر زمینی حملے کے بعد سے فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 43 ہوگئی ہے۔

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں جھڑپ کے دوران ہفتے کو ایک افسر اور 4 فوجی شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 11078ہو گئی ہے جن میں 4 ہزار 800 بچے اور 3 ہزار کے قریب خواتین شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید