• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں جارحیت، اسرائیلی وزیراعظم کو گرفتار کیا جائے، جنوبی افریقی وزیر خارجہ

کیپ ٹاؤن(جنگ نیوز)جنوبی افریقا کی وزیر خارجہ نے غزہ میں جاری وحشیانہ کارروائیوں پر اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا انہوں نے کہا کہ غزہ میں جارحیت کے بعد اسرائیلی وزیراعظم جنگی مجرم ہے، اسےگرفتارکیا جائے، آئی سی سی کے دائرہ اختیار میں موجود 4میں سے 3خلاف ورزیوں جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور قتل عام کی تحقیقات کی جائے،۔ایک اخبار کے لیے لکھے گئے مضمون میں جنوبی افریقی وزیر خارجہ نالیدی پندور Naledi Pandorنے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا جائے گا۔انہوں نے لکھا کہ ʼہم آئی سی سی کے پراسیکیوٹر سے تحقیقات کی رفتار بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ʼہمارا مطالبہ ہے کہ آئی سی سی کے دائرہ اختیار میں موجود 4میں سے 3خلاف ورزیوں یعنی جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور قتل عام کی تحقیقات کی جائےʼ۔ان کا کہنا تھا کہ ʼہمیں توقع ہے کہ ذمہ داران کے خلاف گرفتاری کے وارنٹس جاری کیے جائیں گےʼ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے کچھ اراکین کے خلاف گرفتاری کے وارنٹس جاری کیے جانے چاہیے۔

دنیا بھر سے سے مزید