بیجنگ (شِنہوا) چینی فوج نومبر کے وسط سے اختتام تک چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں کمبوڈیا، لا، ملائیشیا، تھائی اور ویتنامی افواج کے ساتھ مشترکہ مشقیں کرے گی۔فوجی مشقوں میں کمبوڈیا، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور ویتنامی افواج شرکت کرینگی چینی وزارت دفاع کے مطابق انسداد دہشت گردی اور سمندری تحفظ کو برقرار رکھنے کے موضوع پر ہونے والی اس مشق میں انسداد دہشت گردی اور بحری قذاقی کے خلاف مشترکہ مشقیں کی جائیں گی۔ وزارت نے کہا کہ مشق کا مقصد شہری و سمندری انسداد دہشت گردی اور قذاقی کے خلاف صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد دینا اور علاقائی امن و استحکام کے تحفظ میں فوجی باہمی اعتماد اور تعاون کو گہرا کرنا ہے ۔