• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتخرہ میں رقم تنازعہ پر 3 افراد کا قتل، خزانہ میں خاتون کو پھانسی دیدی گئی

پشاور(کرائم پورٹر)پشاور کے علاقے پشتخرہ میںگلہ لیکر جانے والے دو بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا فائرنگ سے تیسرا شخص بھی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا ہے جبکہ تھانہ خزانہ کے علاقے میں شوہر نے گھریلوناچاقی پر بیوی کو پھانسی دیکر قتل کردیا ہے ۔ پشتخرہ پولیس کے مطابق تین افراد کے قتل کا واقعہ سواتی کنڈر میں پیش آیا ہے جہاں مدعی یوسف نے بتایا کہ خان محمد ،خیا ل محمداورکریم ان کے رشتہ دار ہیں۔ گزشتہ صبح وہ میرے گھر آئے اور رقم کا مطالبہ کررہے تھے جو بعد میں چلے گئے ۔بعدازاں وہ ضیاءالرحمان اور عتیق الرحمان کے ہمراہ گلہ شکوہ کرنے کیلئے ملزمان کے پاس گئے توانہوں نے اچانک فائرنگ کردی جس سے وہ بال بال بچ گیا جبکہ دونوں بھائی لگ کر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے دوسرے فریق سے خان محمد لگ کر جاں بحق جبکہ اسد علی شدید زخمی ہو گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وجہ عناد رقم لین دین کا تنازعہ ہے ۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے ۔ادھر مدعی نورصدیق ساکن شاہین مسلم ٹاؤن نے تھانہ خزانہ پولیس کو بتایا کہ اسکی بہن مسماۃ نورینہ زوجہ نورخان کی شوہرسے گھریلو ناچاقاقی تھی ۔ گزشتہ روز اسے اطلاع ملی کہ اس کی بہن کو پھانسی دیکر قتل کیا گیا ہے ۔ وہ پہنچا تو وہاںنعش پڑی تھی ۔انہوں نے مقتولہ کے شوہر نورخان اوردیگرکےخلاف مقدمہ درج کرا دیا۔
پشاور سے مزید