• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افواجِ پاکستان نے دشمن کی جارحیت کیخلاف مؤثر جواب دیا،ریلیوں سے مقررین کا خطاب

پشاور،کوہاٹ،چارسدہ ،ٹانک، میران شاہ جنوبی وزیرستان،ٹانک، لدھا، ایبٹ آباد، ڈیرہ۔ لاچی ،کوہاٹ ،تخت بھائی ،پبی،باڑہ،صوابی(نمائنددگان جنگ )ملک بھر کی طرح کےپی کےمیں بھی 16 مئی کو یوم تشکر منایا گیا، ضلعی اور پولیس انتظامیہ نے خیبر کے شہداء کے قبروں پر پھول چڑھائے اور ان کے اہلِ خانہ اور یتیم بچوں سے ملے اور ان کو ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے الگ الگ تحفے تحائف بھی پیش کیئے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر باڑہ نوید احمد کی سربراہی میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر باڑہ سب ڈویژن میں یوم تشکر منایا گیا، اس موقع پر پاکستان ذندہ باد ریلی بھی نکالی گئی، مقررین کا کہنا تھابہادر سپوتوں کی قربانیاں قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔
پشاور سے مزید