• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، 33 اضلاع میں 30,000 فوڈ پیکیجز کی تقسیم مکمل کر لی گئی

پشاور (جنگ نیوز ) کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے قومی اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے تعاون سے فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ پاکستان 2024-2025 کے دوسرے مرحلے کے تحت 33 اضلاع میں 30,000 فوڈ پیکیجز کی تقسیم کامیابی سے مکمل کر لی ہے، جس سے 2 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوئے‘یہ اقدام ملک کے مختلف علاقوں میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے ہزاروں مستحق خاندانوں کی مدد کے لیے کیا گیا ہے۔ ان اضلاع میں گلگت بلتستان کے پانچ اضلاع (دیامر، استور، غذر، ہنزہ، اور شگر)، آزاد جموں و کشمیر کے پانچ اضلاع (وادی نیلم، مظفرآباد، وادی جہلم، باغ، اور سدھنوتی)، پنجاب کے سات اضلاع (لاہور، ڈی جی خان، مظفرگڑھ، بہاولپور، اوکاڑہ، لیہ، اور بہاولنگر)، سندھ کے پانچ اضلاع (سکھر، خیرپور، عمرکوٹ، جامشورو، اور مٹیاری)، اور بلوچستان کے گیارہ اضلاع (قلعہ سیف اللہ، ژوب، کچھی، لسبیلہ، قلات، ڈیرہ بگٹی، کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، سبی، لورالائی، اور پشین) شامل ہیں۔
پشاور سے مزید