پشاور (وقائع نگار)یو م تشکر معرکہ حق کے حوالے سے میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے کہ آپریشن بنیان المر صوص کی بہترین کامیابی پر پاک فوج سے اظہا ر یکجہتی اورشہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی غیور عوام اور بہادر افواج نے آپریشن بنیان المرصوص میں اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست فاش دی اور اس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیاانہوں نے کہاکہ افواجِ پاکستان کی اس کامیابی نے پوری قوم کو متحد کر دیا ہے وطن سے محبت ہمارے دلوں میں موجود ہیں اور ہماری افواج کی کامیابیاں ایک مثال ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر محاذ پر دشمن کو پسپا کیا ہے، چاہے وہ زمینی ہو، خلائی یا سائبر، ہماری افواج نے ہر محاذ پر فتح حاصل کیآج واقعی اس ذات کے حضور تشکر کا دن ہے جس نے اس ارض پاک کو وقار اور فتح بخشی۔