• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے عدیل منگی امریکی فیڈرل اپیلیٹ کورٹ کے پہلے مسلم جج نامزد

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستانی نژاد امریکی شہری عدیل منگی کو فیڈرل کورٹ آف اپیلز میں بطور جج نامزد کیا ہے۔واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، آکسفورڈ اور ہارورڈ سے تعلیم یافتہ ماہر قانون عدیل منگی کو فیڈرل کورٹ آف اپیلز کے تیسرے سرکٹ میں جج کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، سینیٹ سے منظوری کے بعد سندھ کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے 46 سالہ عدیل منگی امریکا میں فیڈرل کورٹ آف اپیل کے پہلے مسلمان جج بن جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید