• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ : موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کے چار کارندوں سمیت تین ملزمان گرفتار

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) شالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چھننے والے گروہ کے چار کارندوں سمیت تین اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ گرفتار ملزمان موٹر سائیکلیں نوشکی میں فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے پولیس کے مطابق ایس پی سریاب شفقت امیر جنجوعہ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ موٹر سائیکل چھننے اور چوری کرنے والے گروی کے کارندے شالکوٹ کے علاقے میں موجود ہیں جس پرکی ڈی ایس پی شالکوٹ سرکل عابد بخاری ایس ایچ او شالکوٹ خیر محمد کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکلیں چھننے والے گروہ کے دو کارندوں سدھر احمد اور نور احمد کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکل اور اسلحہ قبضے میں لے لیا جبکہ ایک اورکارروائی میں موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کے دو کارندوں نصراللہ اور دلاور خان کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان نے سریاب کے مختلف علاقوں سے تین درجن سے زائد موٹر سائیکلیں چھننے اور چوری کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ موٹر سائیکلیں نوشکی میں واقع شوروم پر 30ہزار سے 70ہزار میں فروخت کرتے ہیں گرفتار ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں اور خریداروں کی نشاند ہی کی ہے جن کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں جبکہ مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان ظفر ،جبار اور عارف کو بھی گرفتار کرلیا۔
کوئٹہ سے مزید