دورہ آسٹریلیا کےلیے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے ممبران اسلام آباد پہنچ گئے، ٹیم کا کیمپ جمعرات سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا کیمپ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 23 سے 28 نومبر تک جاری رہے گا، قومی اسکواڈ صبح 10 سے 2 بجے تک ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گا۔
امام الحق اور فہیم اشرف شادی کی وجہ سے کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے جبکہ حسن علی، محمد وسیم جونیئر جمعہ کے روز کیمپ جوائن کریں گے۔
قومی اسکواڈ 25 اور 26 نومبر کو 2 روزہ سینیریو میچز بھی کھیلے گا، ایک روز آرام کے بعد 28 نومبر کو پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے پریکٹس کیمپ کا آخری دن ہوگا۔
پاکستان ٹیم 30 نومبر کو آسٹریلیا کےلیے روانہ ہوگی، دورہ آسٹریلیا کےلیے نوید اکرم چیمہ منیجر ہوں گے، منصور رانا بطور اسسٹنٹ منیجر فرائض انجام دیں گے۔