• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’لکسمبرگ انٹرنیشنل بازار‘ میں پاکستانی اسٹال لوگوں کی توجہ کا مرکز

پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے پاکستانی کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی شرکت کی۔
پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے پاکستانی کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی شرکت کی۔

لکسمبرگ میں جاری ’لکسمبرگ انٹرنیشنل بازار‘ میں پاکستانی اسٹال لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

پاکستان کے قومی پرچم سے مزین اس سٹال کا اہتمام لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ارکان نے کیا تھا، جہاں پاکستانی ثقافت کے مختلف رنگ پیش کیے گئے۔

اس سٹال پر جہاں پاکستانی دستکاری کے مختلف نمونے اور ملبوسات نمائش کیلئے رکھے گئے تھے وہیں پاکستانی فوڈ بھی خوش خوراک لوگوں کی توجہ کا مرکز رہی۔

اس موقع پر یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے پاکستانی کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی شرکت کی۔

انہوں نے اس اسٹال کا اہتمام کرنے والے ارکان کی کاوش کو خوب سراہا اور اس اہم دن کے موقع پر پاکستان کا مثبت تاثر ابھارنے کی ایک اچھی کوشش قرار دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید