• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم اینیمل کا ٹریلر جاری، رشمیکا کے ڈائیلاگ پر تنازع کھڑا ہوگیا

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

رنبیر کپور اور بوبی دیول کی نئی بالی ووڈ فلم اینیمل کے ٹیزر میں اداکارہ رشمیکا مندانا کے ڈائیلاگ پر تنازع کھڑا ہوگیا۔ 

چند روز قبل فلم اینیمل کا ٹریلر جاری کیا گیا جسے رنبیر اور بوبی دیول کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔ 

جہاں اس ٹریلر کو پسند کیا گیا وہیں اس کے ایک سیگمنٹ کو شدید تنقید کا نشانا بھی بنایا گیا۔

فلم کے ٹریلر میں اداکارہ رشمیکا مندانا کے ڈائیلاگ کو لے کر سوشل میڈیا صارفین ناپسندیدگی کا اظہار بھی کرتے نظر آئے۔ 

ایک صارف نے تحریر کیا کہ آخر کس طرح ہدایتکار نے اس ڈائیلاگ کو ٹریلر میں جانے کی رضامندی دی؟

ایک صارف نے لکھا کہ سمجھ بھی نہیں آیا اور سن کر اچھا بھی نہیں لگا۔ 

اسی طرح ایک اور صارف نے لکھا کہ میں نے اس ٹریلر کو کئی مرتبہ دیکھا، لیکن سمجھ نہیں آیا کہ رشمیکا نے کیا کہا؟


انٹرٹینمنٹ سے مزید