کراچی(اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شاپنگ مال میں آتشزدگی سے ہونے والے جانی نقصان کا ملبہ کنٹونمنٹ بورڈفیصل پر ڈال دیا۔تفصیلات کے مطابق راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آتشزدگی کے بعد میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے جائے حادثے کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جس عمارت میںآگ لگی وہ جگہ کے ڈی اے اور کے ایم سی کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی ہے،انہوں نے کہا کہ مذکورہ جگہ کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کی ہے لیکن اس کے باوجود ہماری ٹیم آگ لگتے ہی موقع پر پہنچ گئی تھی جبکہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کا عملہ جائے حادثہ پر کیوں نہیں پہنچ سکا،دوسری جانب اسی موقع پر کمشنر کراچی سلیم راجپوت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمارت میں خارجی راستہ اور فائر الارم سسٹم بھی نہیں ہے جس کی وجہ سے آگ نے عمارت کو اپنی لپیٹ لے لیا۔