• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ بھر میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں ایک کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق رواں سال پاکستان میں پولیو کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، 3 کیسز ضلع بنوں اور 2 کیسز ضلع شرقی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

ترجمان نے بتایا کہ کراچی میں 2 مہینوں میں پولیو وائرس کے متعدد مثبت ماحولیاتی نمونے رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ کراچی کے مثبت ماحولیاتی نمونوں کا تعلق افغانستان کے مختلف حصوں سے ہے۔ 

صحت سے مزید