راولپنڈی (نمائندہ جنگ)اڈیالہ جیل کے باہراحتجاج ، نامعلوم افرادنے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گاڑی کو گھیر لیا،سابق خاتون اول پیر کو سینٹرل جیل راولپنڈی میں احتساب عدالت میں پیشی کے لئے پہنچیں تو چند نامعلوم مظاہرین نے ان کی گاڑی کاگھیراؤکرتے ہوئے نعرے بازی کی ،انہوں نے کالاجادو نامنظور،جعلی پیرنی،جعلی نکاح نامنظور ،عمران خان مردہ بادکے نعرے لگائے ، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کرنے پر فوری کارروائی کی جائے،درجن بھر افراد نے اڈیالہ جیل کے گیٹ تک بشریٰ بی بی کی گاڑی کاپیچھاکیا۔