• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ایکس‘‘ عالمی فضلے کا گٹر، اکاؤنٹ ختم کررہی ہوں، میئر پیرس

پیرس( اے ایف پی، جنگ نیوز) پیرس کی میئر این ہداگلو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی فضلے کی نکاسی قرار دیا ہے۔ہ این ہداگلو پرکوایکس(سابقہ ٹوئٹر)کے صارفین کی جانب سے شہر میں موجود گندگی ، سییکورٹی کی صورتحال اور فرنچ پولی نیسیا کے جرائز میں اپنے تفریحی دوروں پر تنقید کا سامنا تھا۔ ٹوئٹر پراپنے ایک طویل پیغام میں ٹوئٹر پرالزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حالیہ برسوں میں ایکس ہماری جمہوریتوں کےلیے وسیع پیمانے پر تباہی کا ہتھیار بن گیا ہے۔64 سالہ سوشلسٹ لیڈر جو 2022 کے صدارتی انتخاب میں ناکام ہوگئی تھی اس نے یہ الزامات فرانسیسی اخبار لی موند میں اپنے ایک مضمون میں بھی عدائد کیے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید