کراچی(محمد منصف)سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے جام شورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ (جے جے وی ایل) کے مالک اقبال زیڈ احمد اور ان کے دو بیٹوں سمیت6 ملزمان کی درخواست ضمانت کے فیصلے میں کہا ہے کہ بادی النظر میں ملزمان نے قومی خزانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا اور ملزمان پرائیویٹ ادارے سے تعلق رکھتے ہیں۔ عدالت عالیہ نے فیصلے میں کہا ہے کہ اس سے پہلے بھی ملزمان کو ضمانتیں دی گئی تھیں اور اس دوران ملزمان متعلقہ عدالت میں پیش ہوتے رہے، ضمانت کا غلط استعمال بھی نہیں کیا۔ واضح رہے کہ 23 نومبر کو فاضل جج نے مختصر فیصلے ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلی تھیں اور پیر کو تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔