• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی سال 2023 کا گروتھ ریٹ 0.29 نہیں منفی 0.17 فیصد تھا

اسلام آباد (مہتاب حیدر) آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کے سلسلے میں نگران حکومت نے 30 جون 2023 کو ختم ہونے والے گزشتہ مالی سال کے جی ڈی پی گروتھ ریٹ کو 0.29 مثبت سے کم کرکےمنفی 0.17 کردیا ہے۔

 نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس، پی ڈی ایم کے دور حکومت کی شرح نمو پر نظر ثانی کی ہے۔ 

یہ ملک کی 50 سالہ تاریخ کی دوسری کم ترین شرح نمو ہےجبکہ اس سے قبل کوویڈ 19 کی وبا کے دنوں میں پاکستان کی شرح نمو تاریخ کی سب سے کم ترین شرح منفی ایک ریکارڈ کی گئی تھی لیکن اس کے بعد شرح نمو مثبت ہوگئی تھی اور جولائی ستمبر 2023-24 کی پہلی سہ ماہی میں یہ 2.13 فیصد ہوگیا ہے جبکہ اس سے پہلے 2023-24 کی آخری سہ ماہی اپریل تا جون میں یہ منفی 2.7 فیصد تھا۔

 اس ڈیٹا سے پتہ چلتاہے کہ پی ٹی ایم کی سرکردگی میں چلنے والے بندوبست نےمنفی 0.17 فیصد شرح ترقی یا تنزلی حاصل کی۔

پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق نیشنل اکاؤنٹ کمیٹی نے سہ ماہی بنیادوں پر قومی اکاؤنٹس کا حساب کرنے کی منظور ی دے دی ہے ۔

اہم خبریں سے مزید