لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کیلئے اعتراضی درخواست قابل سماعت قرار دے دی،عدالت نے رجسٹرار آفس اعتراض ختم کر تے ہوئے سماعت کیلئے مقرر کرنیکی ہدایت کردی،درخواست گزار وکیل آفاق احمد نے موقف اپنایا کہ قانون کے مطابق طلاق یونین کونسل میں رجسٹرڈ ہونے کے بعد موثر ہوتی ہے ،طلاق کی دستاویزات متعلقہ یو سی جمع ہونے کے بعد عدت کا دورانیہ شروع ہوتا ہے ،خاور مانیکا اور بشری بی بی کی طلاق میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے ،خاور مانیکا نے ٹی وی پروگرام میں عدت پوری نہ ہونے کا انکشاف کیا، استدعا ہے کہ عدالت خاور مانیکا کو وضاحت کیلئے طلب کرے، عدالت حکومت پنجاب سے یونین کونسل کا ریکارڈ طلب کرے ۔