• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا پاکستان سمیت موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کی مدد کا اعادہ

دبئی ( سبط عارف ) امریکا نے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ موسمی تبدیلیوں کا شکار ترقی پذیر ممالک بشمول پاکستان کو گلوبل وارمنگ کے اثرات سے نمٹنے کیلئے تیکنیکی اور معاشی امداد فراہم کی جائے گی،دبئی میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 28 سے امید کا اظہار کیا کہ عالمی ماحولیاتی فنڈ کے مکمل میکنزم طے ہوسکے۔ اس عزم کا اظہار امریکی محکمہ خارجہ کی اردو ترجمان مارگریٹ میکلاوڈ نے دی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ا نہوں نے کہا کہ پاکستان کو موسمی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنانے کیلئے مکمل تعاون کررہے ہیں۔ پاکستان کے بڑے شہروں لاہور کراچی میں سموگ کے مضر اثرات کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کی اردو ترجمان مارگریٹ میکلاوڈ نے کہا کہ امریکا مکمل طور پر موسمی تبدیلیوں کے اثرات سے آگاہ ہیں اور دبئی میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 28 سے امید کا اظہار کیا کہ عالمی ماحولیاتی فنڈ کے مکمل میکنزم طے ہوسکے گا جس کے تحت جنوب ایشیائی ممالک بشمول پاکستان کی بھی امداد کی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید