• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے جیالوں اور عوام نے تاریخ رقم کر دی، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نےکوئٹہ میں پارٹی کے یوم تاسیس کا مرکزی جلسہ منعقد کرنے اور بلوچستان کو اہمیت دینے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اورصدر آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا ہے جبکہ تاریخی جلسے کی کامیابی پرپارٹی کی صوبائی قیادت ، ویمن ونگ، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن، پیپلز لائرزفورم ، پیپلز لیبر بیورو،بلوچستان بھر کے جیالوں اور جیالیوں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جم غفیر نےآج ثابت کردیا کہ بلوچستان پیپلز پارٹی کا گڑھ ہےاور انتخابات میںپارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرکے صوبے میں حکومت بنائے گی، عوام بلاول بھٹو زرداری کو اپنا قائد تسلیم کرتے ہیں اور انہیں 8 فروری کے الیکشن میں بھاری مینڈیٹ دیکر وزیر اعظم کے منصب پر بٹھائیں گے، انہوں نے بلوچستان کے عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور یوم تاسیس پر قائد عوام کے سیاسی وارث آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے بے نظیر عقیدت اور والہانہ استقبال پر سلام پیش کیا اور کہا کہ بلوچستان کے کونے کونے سے جلسہ میں شریک غیور اور بہادر شہریوں نے پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ،بلوچستان کے جیالوں اور غیور عوام نے آج نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔
کوئٹہ سے مزید