کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج، دوست ممالک کی جانب سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی خبروں،مثبت معاشی اشاریوں ،شرح سود میں کمی کے امکانات اور معاشی سیکٹر میں اصلاحات کی گردش کرتی اطلاعات کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ، سیمنٹ،آٹو،کیمیکلز،بینکنگ اور انرجی سیکٹر میں بڑی خریداری سے مارکیٹ میں تیزی کی زبردست بڑی لہر، کے ایس ای100انڈیکس میں 1160 پوائنٹس کا اضافہ، 61ہزار پوائنٹس کی حد عبور ہونے سے مارکیٹ میں نیا ریکارڈ بن گیا، 76.80 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ ۔