اسلام آباد( رانا غلام قادر)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، پوسٹل گروپ گریڈ 21 کے افسر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(اے اینڈ ایف) پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ سمیع اللہ خان کو فوری طور پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ کا اضافی چارج دیا گیا ۔ اس پوسٹ پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل حافظ شکیل احمد قریشی فرائض انجام دے رہے تھے لیکن وزارت مواصلات کے نوٹیفکیشن اجراء کے فوری بعد سمیع اللہ خان نے جمعہ کے روز ڈائریکٹر جنرل کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ دریں اثناء سرمایہ کاری بورڈ میں تعینات سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 19 (ایکٹنگ چارج) کے امین اللہ خان کو ڈپٹی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس گریڈ 19 کے افسر خادم عباس کو ڈائریکٹر آڈٹ، ڈی جی آڈٹ ریلویز، لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ورکرز ویلفیئر فنڈ کے ڈائریکٹر اسٹیٹ وسیم افضل وڑائچ کو ڈائریکٹر میڈیا کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ڈا ئریکٹر کو آر ڈی نیشن وسیم صابر کو تبدیل کرکے ایچ آر رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ان کے ڈی جی ای اینڈایم خالد نواز رامے سے اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔ای اینڈایم کیڈر کے افسروں نے چیئرمین سی ڈی اے کو تحر یری در خواست دی تھی کہ خالد نواز کا تعلق سول انجئرنگ کیڈر سے ہے جبکہ اس پوسٹ پر حق ای اینڈ ایم کیڈر کا ہے۔ان تمام احکامات کے نو ٹیفیکیشن جا ری کردیے گئے ہیں۔