• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی احتساب بیورو کے 10 افسران دیگر وفاقی محکموں میں تعینات

اسلام آباد (رانا غلام قادر) قومی احتساب بیورو (نیب) میں تعینات افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ نیب کے دس افسران کو تبدیل کرکے 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر دیگر سرکاری ادروں میں تعینات کیا گیا ہے جن میں اقبال حسن‘ ضیاء اللہ طورو‘ خاور الیاس اور دیگر شامل ہیں ، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب سکھر اقبال حسن کو ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی بلوچستان مقرر کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب پشاور ضیاء اللہ طور کو ڈائریکٹر اردو سائنس بورڈ لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ نیب بلوچستان میں تعینات خاور الیاس کو ڈائریکٹر پاکستان حلال اتھارٹی اسلام آباد مقرر کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب احمد ممتاز باجوہ کو ڈائریکٹر نیشنل ڈاکو مینٹیشن ونگ (کابینہ ڈویژن) مقرر کیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور محمد ساجد کو ڈائریکٹر پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر کوئٹہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب سکھر آفتاب احمد کو ڈپٹی چیف نیشنل کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب عمران یونس کو ڈپٹی چیف نیشنل کمیشن آن رائٹس آف چائلڈ مقرر کیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب مسٹر سرویچ کو ڈپٹی ڈائریکٹر پی این سی اے اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب لاہور کاشف ممتاز کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان سائنس فاؤنڈیشن اسلام آباد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب راولپنڈی سلیم پاشا کو آرکائیوسٹ نیشنل آرکائیوز پاکستان کراچی سب آفس تعینات کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید