اسلام آباد (ایجنسیاں) پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابرانٹراپارٹی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے 13سال بعد پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچ گئے تاہم مرکزی آفس کے اسٹاف نے کوئی دستاویزات دینے سے معذرت کر لی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابرنے کہا کہ یہاں کون معلومات دے گا؟اس پر بلوچستان سے پارٹی رہنماء نے جواباً کہا آپ کو تو کوئی معلومات نہیں دے گاجس پر وہاں قہقہے لگ گئے۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ کئی بانی ارکان الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں‘ پارٹی کو ادارہ بنانا چاہتا ہوں‘ ورکرزپربھروسہ کیاجائے توپارٹی مضبوط ہوسکتی ہے۔