• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کی قومی اسمبلی کی نشستیں کم کرنے متعلق بابر اعوان کا بیان حقائق کے منافی ہے، ترجمان الیکشن کمیشن

اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد )ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ بابر اعوان ایڈووکیٹ کا خیبر پختونخوا کی قومی اسمبلی کی نشستیں کم کرنے کے حوالے سےبیان مکمل طور پر حقائق کے منافی اور عوام کے ذہنوں میں ابہام پیدا کرنے کی ناکام کوشش ہے ۔حقیقت یہ ہے کہ 2018میں ہونےوالی 25ویں آئینی ترمیم کے مطابق سابقہ فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے بعد فاٹا کی 12 قومی اسمبلی کی نشستوں کو ختم کر کے صوبہ خیبر پختونخواکی قومی اسمبلی کی نشستوں میں 6نشستوں کا اضافہ کیا گیا اور یہ بڑھ کر 39 سے 45 کر دی گئی ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید