اسلام آباد( رانا غلام قادر) گور نمنٹ اسکیم کے تحت حج در خواستوں کی وصو لی کا عمل سست روی کا شکار ہے۔وزارت مذہبی امور کے ذ رائع نے بتایا کہ 27نومبر سے یکم دسمبر تک پانچ دنوں میں وصول ہونے والی حج در خواستوں کی تعداد مایوس کن ہے۔ 12دسمبر تک مقررہ ہدف کا حصول مشکل ہے ، ذ رائع کے مطا بق گورنمنٹ اسکیم کے تحت حج کوٹہ کی تعداد 89ہزار605ہے ۔ اس میں سے سپانسر شپ اسکیم کا کوٹہ 25ہزار مقرر کیا گیا ہے۔ذ رائع کے مطا بق گزشتہ پانچ دنوں میں وصول کی جا نے والی حج در خواستوں کی تعداد 6800 ہے۔ان میں سے سپانسر شپ اسکیم کے تحت 450در خواستیں آئی ہیں باقی ریگو لر اسکیم کے تحت دی گئی ہیں۔