• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول کی قیمت میں کمی نہ ہونے پر شہری برہم

کراچی( اسٹاف رپورٹر) عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کے باوجود ملک میں پیٹرول کی قیمت میں کمی نہ ہونے پر شہریوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

ایک روز قبل حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا اس میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ ہونا افسوسناک ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ توقع تھی کہ حکومت پیٹرول کی قیمت میں چھ سے سات روپے کی رعایت دے گی۔

حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر کمی کی منظوری دی ہے مگر اس سے عوام کو ٹرانسپورٹ کے حوالے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید