بھارتی اداکار ناگا چیتنیا نے اُن کی ذاتی زندگی میں میڈیا کے ٹوہ میں لگے رہنے پر ردعمل دے دیا۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں ناگا چیتنیا نے میڈیا کی جانب سے اُن کی ذاتی زندگی میں گہری دلچسپی لیے جانے پر لب کھول دیے اور کہا کہ میرے قریبی لوگ حقیقت سے واقف ہیں۔
وہ تیلگو فلم انڈسٹری کے نمایاں اداکاروں میں شامل ہیں اور 15 برس سے لوگوں کو اپنی زبردست اداکاری سے محظوظ کررہے ہیں۔
انہوں نے میڈیا کے ذریعے اُن کی ذاتی زندگی میں مداخلت پر ردعمل دیا اور کہا کہ میں میڈیا رپورٹنگ پر توجہ ہی نہیں دیتا، میرے قریبی لوگ حقیقت حال سے واقف ہیں۔
ناگا چیتنا کی پیشہ وارانہ کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی بھی میڈیا میں زیر بحث رہی ہے، اداکار نے جواب دیا کہ میری توجہ خبروں پر نہیں اداکاری پر ہوتی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں بات کرنے سے زیادہ فلم کرنے پر توجہ دیتا ہوں، کوشش ہوتی ہے کہ معیاری کام لوگوں کے سامنے لایا جائے تاکہ وہ محظوظ ہوسکیں، دراصل میں چاہتا ہوں کہ میں اپنی فلموں کے باعث مداحوں کی یاد کا حصہ بن جاؤں۔
ناگا چیتنیا کی ذاتی زندگی کی خبریں کبھی اُن کی سابقہ اہلیہ سمانتھا پرابھو اور تو کبھی اداکارہ سوبھیتا ڈھلی پالا کے حوالے سے سامنے آتی رہتی ہیں۔
ناگا چیتنیا نے حال ہی میں ویب سیریز کے ذریعے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اپنے کیریئر کی شروعات کی ہیں۔