• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی بمباری سے 6 رہائشی فلیٹس تباہ، سیکڑوں خاندان بے گھر

اسرائیلی فوج نے خان یونس کے علاقےحماد میں بمباری کرکے 6 عمارتوں کو تباہ کردیا، جس کے نتیجے میں سیکڑوں خاندان بے گھر ہوگئے۔

غزہ میں 7 روزہ جنگ بندی کے بعد 36 گھنٹوں میں اسرائیل کے 400 سے زیادہ حملوں میں300 سے زیادہ فلسطینی شہید، 600 سے زائد زخمی ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے خان یونس کو نشانہ بنایا جہاں درجنوں مکانات تباہ ہو گئے۔

اسرائیل نے فلسطینیوں کو خان یونس سے نکل جانے کا حکم دے دیا، جبکہ غزہ میں بفر زون کے قیام کا منصوبہ بنا لیا، جس سے متعلق عرب ممالک کو بھی آگاہ کر دیا۔

جنگ بندی ختم ہونے کے بعد سے اسرائیلی طیاروں کی جانب سے بم باری اور توپ خانے سے گولہ باری کا سلسہ جاری ہے جس میں خواتین اور بچے بھی نشانہ بن رہے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سےاب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 15 ہزار207 ہوگئی، جبکہ حملوں میں 40 ہزار 652 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب حماس نے اسرائیلی شہروں پر درجنوں جوابی راکٹ حملے کیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید