• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میسی کی شرٹ نیلامی میں 5.2 ملین ڈالر کی ریکارڈ رقم پائے گی

لندن (آئی این پی ) ارجنٹائن فٹ بال ٹیم کے کپتان لیونل میسی کی شرٹ نیلامی میں 5.2 ملین ڈالر کی ریکارڈ رقم پائے گی. لیونل میسی نے اپنی شرٹ کو 6 میچز میں زیب تن کیا، یہ نیلام ہونے والی تیسری مہنگی ترین شرٹ ہوگی، اس سے قبل کوبے برائنٹ، لیبورن جیمز یا بیب رتھ کی یادگاری اشیا بھی ریکارڈ قیمتوں پر فروخت ہوچکی ہیں۔ اسپورٹس میں ریکارڈ قیمت پر مائیکل جورڈن کی 1998 فائنل والی جرسی فروخت ہوئی، میسی نے نیلامی کیلیے پیش کردہ شرٹ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے میچز میں استعمال کی تھی۔
یورپ سے سے مزید