• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائدین کا دورہ کامیاب، بلوچستان میں اب تیر چلے گا، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نےکہا ہے کہ مرد حر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کامیاب دورہ کوئٹہ، یوم تاسیس کے تاریخی جلسے کی کامیابی اور بڑی تعداد میں سیاسی و قبائلی شخصیات کی شمولیت سے پورے ملک میں واضح پیغام گیا ہے کہ بلوچستان میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی،صوبے کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا اور انتخابات میں صرف تیر چلےگا اور وزیر اعلیٰ جیالا ہوگا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آ کر بلوچستان کے عوام کے دکھوں کا مداوا کرے گی اور انکے زخموں پر مرہم رکھے گی ، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی مقبول ترین عوامی جماعت ہےاورچیئرمین بلاول بھٹو وزیر اعظم پاکستان ہوں گےجو عوام کو غربت مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات دلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوامی سطح پر پورے پاکستان میں پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم پوری سیاسی قوت سے جاری ہے۔عوام 8فروری کو چاروں صوبوں میں پیپلزپارٹی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب کر کے قائد عوا م شہید ذوالفقار علی بھٹو،دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو کی عوامی قومی عالمی خدمات سے اظہار عقیدت کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید