• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائفر کیس کی اوپن سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

اسلام آباد (خبر نگار) عمران خان اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کا اوپن ٹرائل آج اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہوگا۔ ملزمان کو استغاثہ کی نقول فراہم کی جائیں گی۔ 

سائفر کیس کی سماعت آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کریں گے۔ 

گزشتہ سماعت پر فاضل عدالت نے دونوں ملزمان کی حاضریاں لگانے کے بعد کیس کی مزید سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کر دی تھی۔ 

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے تیکنیکی بنیادوں پر سائفر کیس کے جیل ٹرائل کے نوٹیفیکیشن اور اسکے بعد کی کارروائی کو کالعدم قرار دیدیا تھا۔ 

عدالت عالیہ کے فیصلے کی روشنی میں فرد جرم سمیت جیل ٹرائل کی کارروائی ختم کر دی گئی اور اب نئے سرے سے ٹرائل کا آغاز کیا گیا ہے۔ اب ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کی جائے گی جس کے بعد استغاثہ کے گواہان کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے۔

اہم خبریں سے مزید