• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ڈاکٹر عالیہ حیدر نے فرنٹ لائن کلائمیٹ ہیلتھ ایوارڈ جیت لیا


کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر عالیہ حیدر نے دبئی میں ہونے والی عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں فرنٹ لائن کلائمیٹ ہیلتھ ایوارڈ جیت لیا۔

ڈاکٹر عالیہ حیدر کا تعلق کوئٹہ کی ہزارہ برادری سے ہے، انہوں نے ابتدائی تعلیم کوئٹہ میں نسل نو ہزارہ اسکول سے حاصل کی اور ایف ایس سی اسلامیہ گرلز کالج کوئٹہ سے کیا جس کے بعد وہ ایم بی بی ایس کرنے چائنا چلی گئیں۔

چائنا سے ایم ایم بی بی ایس کرنے کے بعد ڈاکٹر عالیہ حیدر نے لاہور میں باقاعدہ میڈیکل شعبہ میں خدمات کی ادائیگی شروع کردی، اس دوران وہ ماحولیات اور سماجی شعبے میں کافی سرگرم رہیں۔

ڈاکٹر عالیہ حیدر اس وقت لاہور میں ہی مقیم ہیں تاہم ان کی فیملی کوئٹہ میں مقیم ہے، ان کی ایک بہن جلیلہ حیدر معروف وکیل، سماجی اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ہیں۔

 ڈاکٹر عالیہ نے 2022 میں سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس لگائے، سیلاب متاثرین کو مفت طبی سہولتیں فراہم کیں، ایوارڈ ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

خاص رپورٹ سے مزید