• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوریج اور 30 دن سے زائد بلنگ کا انکشاف، نیپرا K الیکٹرک سمیت بجلی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرے گی

اسلام آباد(مہتاب حیدر ، ساجد چوہدری، ایجنسیاں) کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے ایوریج بل بھیجنے اور 30 دن سے زائد بلنگ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔نیپرا نے کے الیکٹرک سمیت تمام تقسیم کار کمپنیوں کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔نیپرانے انکوائری رپورٹ جاری کردی ‘کے الیکٹرک ودیگرتقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس ‘وضاحت طلب ‘ناقص میٹرزتبدیل اوربلز کی درستگی کے لئے 30دن کی ڈیڈلائن دیدی ،ڈسکوزٹیرف کے مطابق بل وصولی میں ناکام ‘جان بوجھ کر بددیانتی کی ‘میٹرریڈنگ کے بغیر اوسط ‘جھوٹے ڈیٹکشن بلزبھیجے ‘لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،نیپرا نے کے الیکٹرک سمیت تمام پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کی اوور بلنگ کے معاملے پر انکوائری رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کمپنیوں نے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے جان بوجھ کر بددیانتی کی جس کی وجہ سے لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا‘ڈسٹری بیوشن کمپنیاں اپنی نااہلی چھپانے کے لیے جان بوجھ کر غلط کام کر رہی ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں صارفین بالخصوص گھریلو صارفین کو غلط اور زائد بلنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے‘نیپرا کی جانب سے پیر کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ڈسکوز نیپرا اتھارٹی کی جانب سے منظور کردہ ٹیرف شرائط و ضوابط کے مطابق بجلی کے بل وصول کرنے میں بھی ناکام رہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنیوں نے کنزیومر سروس مینوئل کی دفعات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صارفین کو جھوٹے ڈیٹیکشن بل بھیجے۔میٹرریڈنگ کے بغیر اوسط بلنگ کی ‘نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی نے ڈسکوز کو ناقص میٹرز کو جلد از جلد تبدیل کرنے اور غلط چارج شدہ بلوں کو درست کرنے کے لیے 30 دن کی ڈیڈ لائن دی ہے جس میں ناکامی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اتھارٹی نے ڈسکوز اور کے الیکٹرک کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی۔ نیپرا نے جولائی اور اگست 2023 کے ماہانہ بلوں میں زائد بلنگ اور غلط میٹر ریڈنگ پر کے الیکٹرک اور ڈسکوز کے خلاف صارفین کی جانب سے بڑی تعداد میں شکایات موصول ہونے کے بعد تین سینئر افسران پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی۔کمیٹی نے صارفین کی شکایات کی چھان بین کی اور متعلقہ ڈسکوز کے دفاتر کا دورہ کیا اور اتھارٹی کو جامع رپورٹ پیش کی۔رپورٹ کے مطابق ڈسکوزکے عملے کی غفلت سے بجلی صارفین پر بھاری بوجھ پڑا ہے۔ صارفین کو 30 دن کے بجائے 40دن کے بل بھیجے گئے۔ اوور بلنگ سےایک کروڑصارفین متاثر ہوئے، 51 لاکھ صارفین کو 32دن کا بلز بھیجے گئے ،25لاکھ صارفین کو 33,دن کے بلز بھیجے گئے10لاکھ صارفین کو 34دن کا بل بھیجا گیا ،5لاکھ صارفین کو 35دن کا بل بھیجا گیا،3لاکھ صارفین کو 36دن کا بل بھیجا گیا،2لاکھ 36سے زائد صارفین کو 37دن کابل بھیجا گیا، 2لاکھ تیرہ ہزارسے زائد کو 38دن کابل بھیجا گیا،2لاکھ 8ہزارکو 39اور2لاکھ 49ہزار سے زائد صارفین کو 40 دن کا بل آیا ہے۔ ڈسکوز نے بجلی صارفین سے جولائی اور اگست میں زائد بل وصول کئے ، ڈسکوز کی جانب سے کم بجلی استعمال والے صارفین سے اوور بلنگ کی گئی،بلوں پر میٹر ریڈنگ تصاویر نہ لگا کر صارفین سے زائد وصولی کی گئی،ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے صارفین کے ساتھ بد دیانتی کی، ڈسکوز نے اتھارٹی کے طے کردہ شرائط و ضوابط کے مطابق بل وصول نہیں کئے۔

اہم خبریں سے مزید