کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کسٹم نے اسمگلنگ کی مد میں گزشتہ 5 ماہ کے دوران 10 ارب روپے کا سامان قبضے میں لیا۔ کسٹم ذرائع کے مطابق کسٹمز حکام کی جانب سے مالی سال 2023۔2022 کے دورانیہ میں پکڑے گئے سامان کی مالیت 10 ارب روپے تھی جبکہ ماہ اکتوبر میں دو ارب 22 کروڑ روپے ما لیت کا سامان تحویل میں لینے کے بعد ماہ نومبر میں 3 ارب 40 کروڑ روپے کا اسمگلنگ کا سامان تحویل میں لینا ایک ریکارڈ ہے۔ ماہ نومبر کے دوران نوتال کسٹم فیلڈ انفورسمنٹ نے کنٹینرز ایک کاروان سے 1ارب روپے سے زائد کا کپڑا اور دیگر سامان برآمد کر کے کئی افراد کوگرفتار کیا مذکورہ آپریشنز میں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کسٹم کا تعاون حاصل رہا ۔ پکڑے جانے والے سامان میں چھالیہ، پان پراگ، کپڑا ، ٹائرز، سیگریٹس، نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں، چینی، یوریا، آٹو پارٹس، میڈیسن اور دیگر سامان شامل ہے ۔