• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکے اسلامک مشن کے تحت غزہ کیلئے ایمرجنسی فنڈز ریزنگ تقریب

لیسٹر (ابرار مغل) یوکے اسلامک مشن کے زیر اہتمام غزہ کے لئے ایمرجنسی فنڈز ریزنگ تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق فلسطین بالخصوص غزہ کے متاثرین کے لئے طبی، غذائی اور دیگر انسانی امداد بپہنچانے کے لئے یوکے اسلامک مشن کے عالمی شعبہ ریلیف کا ایمرجنسی مشن تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے لیسٹر میں فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس سے ریلیف انچارج ادریس شریف، غزہ سے اپنے اہل خانہ کو سلامت باہر نکالنے والے برطانوی شہری ڈاکٹر احمد صابرہ، یوکے اسلامک مشن کے برانڈ ایمبیسڈر و مائونٹ ایورسٹ کو سر کرنے والے اولین مسلم کوہ پیما رنگ اخلاق الرحمٰن، نو مسلم خاتون استاد آمینہ بلیک، سید طاہر نصیر اور دیگر نے لیسٹر میں منعقدہ متاثرین غزہ کے لئے ایمرجنسی فنڈ ریزنگ ڈنر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے افسوس ناک انسانی المیے کے نتیجے میں لاکھوں متاثرین کی غذائی، طبی اور دیگر انسانی امداد کے لئے انسانی جذبے سے سرشار برطانوی عوام کی طرف سے رنگ، نسل و مذہب سے بالا تر ہو کر عطیات فراہم کرنا قابل فخر ہے۔ شرکاء تقریب نے یوکے اسلامک مشن کے تحت عالمی فلاحی تنظیموں کے شانہ بشانہ متاثرین کی امداد اور ریلیف کے لئے متاثر کن سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے دل کھول کر عطیات دیئے۔ یوکے اسلامک مشن کے منتظمین نے خطیر رقم عطیہ کرنے پر لیسٹر کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مشن کے ریلیف انچارج ادریس شریف نے ریلیف اور امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی، جو حال ہی میں ریلیف کے لئے امدادی سامان اور دیگر سرگرمیوں کے جائزے کے بعد مصر کے دورے سے واپس لوٹے ہیں۔
یورپ سے سے مزید