• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ویزہ پر اٹلی جانے والی دو افغان خواتین ڈی پورٹ

کراچی(اسد ابن حسن) کراچی ایئرپورٹ سے جعلی ویزوں پر اٹلی جانے والی دو افغان خواتین کو ڈی پورٹ کر کے واپس کراچی بھیج دیا گیا ہے ۔ مبینہ سہولت کاری کے الزام میں امیگریشن کے دو افسران اسسٹنٹ ڈائریکٹر بہزاد احمد اور گروپ انچارج سب انسپکٹر مظفر جعفری، خاتون شفٹ انچارج اور اسٹیمپنگ افسر کے خلاف تفتیش کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔ گرفتار افغان خواتین میں ایک جوان العمر اور ایک ضعیف العمر ہیں اور ان کے افغانی پاسپورٹ ہیں۔ ان کے پاسپورٹوں پر جعلی ویزے مبینہ طور پر تہران سے لگوائے گئے ہیں۔ انہوں نے دو یوم قبل کراچی ایئرپورٹ سے اٹلی کے لیے سفر کیا اور پیر کو ڈیپورٹ کر دی گئیں۔