• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وی بوک اور پاکستان سنگل ونڈو سسٹم میں فراڈ کا انکشاف

کراچی(این این آئی)پاکستان کسٹمز اپریزمنٹ ویسٹ کراچی کی جانب سے وی بوک اور پاکستان سنگل ونڈو سسٹم میں فراڈ کا انکشاف کیا گیا ہے۔کسٹم حکام نے فراڈ میں ملوث 10امپورٹرز اور 4 کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس کے خلاف مقدمہ درج کرکے 3 افراد کوگرفتار کر لیا۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ دونوں خودکار سسٹم میں فراڈ کرکے درست ریکارڈ کے بغیر رقم بیرون ملک منتقل ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔حکام کے مطابق درآمد کنندگان نے بینک کی اجازت کے بغیر اوپن اکاونٹ موڈ کے ساتھ اپنی کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لیے محکمہ کسٹمز میں گڈز ڈیکلریشنز داخل کرائی تھی، اوپن اکاونٹ کی سہولت کا ناجائز فائدہ اٹھانے والے امپورٹرز کی اطلاع ایف بی آر کو موصول ہوئی تھی، جس سے ڈائریکٹوریٹ کسٹمز ریفارمز اینڈ آٹومیشن کو آگاہ کیا گیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید