ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ غزہ میں شہریوں پر اسرائیلی حملوں میں امریکی ساختہ گولہ بارود استعمال کیا جا رہا ہے۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تحقیقات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ میں دو گھروں پر اسرائیلی حملوں میں امریکی ساختہ بارود استعمال کیا گیا۔
13 اکتوبر کو دو گھروں پر کی گئی بمباری میں 19 بچوں سمیت 43 شہری شہید ہوئے تھے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق شہریوں پر غیر قانونی حملوں میں اسرائیلی فوج امریکی ساختہ گولہ بارود استعمال کر رہی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا غزہ میں شہریوں پر امریکی ساختہ گولہ بارود سے حملے صدر بائیڈن کے لیے ویک اپ کال ہونی چاہیے اور ان حملوں کی جنگی جرائم تحقیقات ہونی چاہئیں۔