• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائیجر نے یورپی یونین کے سیکورٹی اور دفاعی مشنز ختم کردیئے

نیامے (اے پی پی)نائجر کی فوجی حکومت نے روس کے ساتھ فوجی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کرنے کے بعد ملک میں یورپی یونین کے سیکورٹی اور دفاعی مشنز کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق نائجر کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ نیامے میں شہری صلاحیتوں میں اضافے کے مشن کے حوالے سے معاہدے کو ختم کر رہے ہیں جسے ای یو سی اے پی ساحل نائجر کہا جاتا ہے۔یہ مشن 2012 میں شروع کیا گیا تھا جو نائجر کی داخلی سیکورٹی فورسز، حکام اور غیر سرکاری اداروں کی مدد کرتا ہے۔وزارت خارجہ نے کہا کہ ملک نے ’’یورپی یونین کے فوجی پارٹنرشپ مشن کی تعیناتی کیلئے ریاست نائیجر کی رضامندی سے دستبرداری‘‘ کا اعلان کیا ہے۔ یورپی کونسل کی ویب سائٹ کے مطابق ای یو ایم پی ایم کے نام سے فوجی شراکت داری نائجر حکام کی درخواست پر فروری میں شروع کی گئی تھی۔
یورپ سے سے مزید