لاہور(کرائم رپورٹرسے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پروٹوکول پر منتقل کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پولیس خدمت مراکز میں 2 کروڑ سے زائد شہریوں کو مختلف سروسز فراہم کی گئیں، پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنسنگ کی شرح 1 ہزار فیصد تک بڑھائی گئی ہے ، آئی جی نے غیر قانونی، غیر ملکی شہریوں کے انخلا کا عمل مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ رواں سال 15 ہزار سے زائد ترقیاں دیں، اگلے برس فروری تک 20 ہزار ترقیوں کا ہدف پورا کر لیں گے ،آئی جی نے 6 ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر، میڈیکل اخراجات کیلئے مزید 18 لاکھ روپے سے زائد جاری کر دئیے ۔ آئی جی پنجاب نے شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سن کر احکامات جاری کئے۔