• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کا تھوڑا انتظار کا فیصلہ،الیکشن کمشنر کو وقت دینے پر غور

کراچی( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں حلقہ بندیوں اور الیکشن کمشنر سندھ پر جن تحفظات کا اظہار کیا ہے، اس کے حل کے لئےپر ایم کیو ایم نے تھوڑا انتظار اور الیکشن کمشنر کو وقت دینے پر غور کا فیصلہ کیا ہے، ملاقات کے حوالے سے رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان کو چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بارے میں بریفننگ دی جائے گی، ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے کی ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر کو تمام شکایات اور تحفظات سے آگاہ کردیا گیا، مگر ملاقات کرنے والے وفد کے ارکان کو اس حوالے سے کسی مثبت پیش رفت کا فوری امکان نظر نہیں آرہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں تمام تحفظات اور شکایات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا تو پھر عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید