• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل میں بیٹھا شخص شیخ مجیب بن کر للکار رہا ہے، جاوید لطیف

لاہور ( آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ایک شخص شیخ مجیب الرحمن بن کر للکار رہا ہے،جیل میں بیٹھے شخص کو جب جب موقع ملتا ہے وہ ریاستی اداوں پر حملہ آور ہوتا ہے،جنرل ( ر ) باجوہ ،جنرل ( ر ) فیض ،جسٹس ( ر ) آصف سعید کھوسہ اور جسٹس ( ر ) ثاقب نثار سمیت سب کو بلائیں تاکہ کرتوتوں کا کچا چٹھہ قوم کے سامنے آ سکے ،ماڈل ٹاون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان جس گرداب میں پھنس چکا ہے اگر شفاف انتخابات ہوئے تو ( ن ) لیگ آکر قوم کو متحد کرکے اسے مشکل سے باہر نکال سکتی ہے،جب تک معیشت مضبوط نہیں ہو گی عالمی قوتوں کی سہولت کاری چور دروازوں سے میسر رہے گی ، اس وقت سازشوں سے بھی نہیں بچا جا سکتا۔سہولت کاروں کو سمجھ آ جانی چاہیے تھی یہ ان کے ایجنڈے کونہیں عالمی ایجنڈے کو پورا کرے گا،معیشت کو کمزور کرنے کے ایجنڈے پر عمل کیا گیا تاکہ نو مئی کرنا آسان ہوجائے اور معیشت کو کمزور کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایک شخص دھمکی دے کر شیخ مجیب الرحمن بن رہا ہے، اسے جب موقع ملتا ہے خارجہ ،داخلہ اورپالیسی ساز اداروں پر حملہ آور ہوتا ہے ،اسے پاکستان کے اندر سے سہولت کاری نہ دی گئی تو عالمی ایجنڈا پورا کرنے کیلئے جیل میں سہولت کاری مل رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید