فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے شجاعیہ میں اسرائیلی ٹینکوں اور گاڑیوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق القسام نے اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کردی۔
القسام بریگیڈ کی جاری کردہ ویڈیو میں اسرائیلی گاڑیوں میں لگی آگ نظر آرہی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ پر دو ماہ میں دس ہزار فضائی حملے کیے اور حملے مزید تیز کرنے کا اعلان بھی کردیا۔
شمالی، جنوبی غزہ کے رہائشی علاقوں، اقوام متحدہ کے شیلٹرز پر اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی گئی، جبالیا کیمپ پر بمباری سے عرب صحافی کے خاندان کے 21 افراد شہید کردیے۔
عارضی جنگ بندی کے ختم ہونے کے بعد سے صرف 5 روز میں 1200 سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔