• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، خان یونس کی گلیوں میں شدید لڑائی، حماس کے اسرائیلی ٹینکوں پر حملے، رہائشی عمارتوں پر خوفناک بمباری

غزہ (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) غزہ ، خان یونس کی گلیوں میں شدید لڑائی، حماس کےاسرائیلی ٹینکوں پر حملے،رہائشی عمارتوں پر خوفناک بمباری ، صیہونی فوج کے غزہ پر 250فضائی حملے ، درجنوں فلسطینی شہید ، جبالیہ اوردیر البلاح میں شہید فلسطینیوں کی اجتماعی قبروں میں تدفین ، حماس کا کہنا ہے کہ غزہ کے تمام محاذوں پر شدید جھڑپیں جاری ہیں .

 القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے خان یونس اور شمالی بیت لاہیہ میں اسرائیلی فوج کی 23گاڑیاں مکمل یا جزوی تباہ کردیںَ

 القسام کے مطابق اسنائپرز حملوں میں اسرائیلی فوج کے 6اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیا گیا، اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں آپریشن کے بعد اسرائیلی افواج اس کی سکیورٹی سنبھال لیں گی ۔

 امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ واشنگٹن آپریشن کے بعد غزہ پر دوبارہ اسرائیلی قبضے کا حامی نہیں ہے اور صیہونی افواج کا مکمل انخلا چاہتا ہے، اسرائیلی فوج نے زمینی جنگ کے دوران ایک ہی روز میں اپنے مزید3فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

اہم خبریں سے مزید