لندن (اے ایف پی) برطانیہ نے گزشتہ روز یوکرین میں روس کی جنگی مشین کے خلاف پابندیوں کے ایک نئے دور کا اعلان کیا، جب ڈیوڈ کیمرون بطور خارجہ سیکرٹری اپنے پہلے دورے پر واشنگٹن روانہ ہو ئے۔نئی پابندیاں برطانیوی کمپنیوں کو بیلاروس، چین، سربیا، ترکیہ، متحدہ عرب امارات اور ازبکستان جیسے ممالک میں کاروبار اور افراد کے ساتھ معاملات کرنے سے روکتی ہیں۔برطانوی دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ 46 نئی پابندیاں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جنگی مشین کو فراہمی اور فنڈنگ کرنے والے افراد اور گروپس پر مرکوز ہیں۔ان میں ویگنر گروپ کے نیٹ ورک کی حمایت کرنے والے تین اداکار اور جی 7 کے شراکت فاروں کے ساتھ برطانیہ کی جانب سےتیل سے متعلق عائد پابندیوں کے اثرات کو کم کرنے کیلئے روس کی جانب سے استعمال ہونے والے شیڈو فلیٹ جہازوں کے چار آپریٹرز شامل ہیں۔