• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرٹفورڈ شائر: اعتراضات کے باوجود 21 بچوں والا سکول بند کرنے کا فیصلہ

لندن (پی اے) ایک کونسل کا کہنا ہے کہ وہ 250 سے زائد اعتراضات کے باوجود کاؤنٹی کے سب سے چھوٹے پرائمری سکولز میں سے ایک کو بند کرنے کے پلانز کے ساتھ آگے بڑھے گی۔ ہرٹ فورڈ شائر کاؤنٹی کونسل نے اس ہفتے ایک اجلاس میں ویئر کے قریب ٹون ویل سینٹ میریز سکول ایکسٹرنل کو بند کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ کونسلرز کیلئے ایک رپورٹ نے سکول میں صرف 21 طلبہ کے دو مخلوط کلاسز میں تقسیم ہونے کی وجہ سے مالی اور تعلیمی قابل عملیت کے بارے میں اہم خدشات کو اجاگر کیا تھا۔ مجوزہ بندش پر حالیہ مشاورت میں کل 271 میں سے 262 جوابات نے اس منصوبے کی مخالفت کی تھی۔ کنزرویٹو ایگریکٹو ممبر فار ایجوکیشن، لائبریریز اینڈ لائف لانگ لرننگ کیرولین کلیپر نے کہا کہ بدقسمتی سے اب سکول کےرول پر صرف 21 بچے رہ گئے ہیں اور ریسیپشن میں کوئی بھی بچہ نہیں ہے۔ اس لئے ہمیں ایک بہت بھاری دل کے ساتھ ایک فیصلہ کرنا ہے اور ہمارے پاس بندش کے سوا کوئی قابل عمل آپشن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں موجود والدین سے معذرت خواہ ہوں لیکن یہ وہی آپشن ہے، جس پر اب ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ والدین سے بچوں کی تعداد میں اضافہ کرنے اور کونسل سے سپیشل ایجوکیشنل ضروریات اور ڈس ایبلٹیز سکول کے طور پر اسے دوبارہ ڈیزائن کرنے کیلئے ایک موقع کی درخواست کی گئی تھی۔ لوکل ڈیموکریسی رپورٹنگ سروس کا کہنا ہے کہ پیرنٹ ایکشن گروپ نے تین سال کیلئے اس پلان پر عمل درآمد روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مس کلیپر کا کہنا ہے کہ لوکل ڈائیسیز نے ہچکچاتے ہوئے اس فیصلے کی حمایت کی اور گورننگ باڈی نے تسلیم کیا کہ کوئی اور قابل عمل آپشن نہیں ہے۔ ٹوری کونسل کے رہنما رچرڈ رابرٹس کا کہنا ہے کہ یہ وہ نہیں ہے، جو ٹون ویل کے والدین سننا چاہتے ہیں، یہ شاید ان سکولز کی پائیداری کو بڑھاتا ہے، جہاں وہ جاتے ہیں، جو کہ ان کیلئے واقعی اہم ہے۔ پیر کو کیبنٹ اجلاس میں سکول کی مجوزہ بندش پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سکول بند کرنے کیلئے ایک قانونی نوٹس 31 جنوری تک شائع ہونا ہے۔ سکول کے 31 اگست کو بند ہونے کی امید ہے۔
یورپ سے سے مزید