خلیجی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی سکیورٹی کیبنٹ نے غزہ کی پٹی میں ایندھن کی معمولی سپلائی کی اجازت دی۔خلیجی میڈیا کا کہنا ہےکہ اسرائیلی سکیورٹی کیبنٹ نے غزہ میں انسانی بحران پر قابو پانے اور جنوبی غزہ میں بیماریاں پھوٹنے سے بچانے کے لیے ایندھن کی سپلائی کی اجازت دی۔اسرائیلی وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ تیل کی مقدار کا تعین کابینہ کرے گی اور اسے مقامی انسانی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ترتیب دیا جائے گا۔